لاہو(میڈیا92نیوز)کینال روڈ پر آج صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، پولیس نے نعش مردہ خانے منتقل کردی۔سٹی 42 کے مطابق کینال روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ ڈمپر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔
