لاہور(میڈیا92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار کلرکس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہورہے ہیں۔ کلرکس بار اسوسی ایشن کے پولنگ کا عمل 40 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ صدر کی نشست کے لیے ایچ اے ساجد اور رانا لیاقت خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ٹیکس بار کے سالانہ انتخابات میں 5 نشستوں پر 10 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔ سالانہ انتخابات میں حاجی عاشق گروپ اور جہانگیر کھچی گروپ میں مقابلہ ہوگا۔
