لاہور (میڈیا92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ممبر سازی مہم کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف کیمپس کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ، وہ آج اور کل کا دن لاہور میں ہی گزاریں گے۔ اس موقع پر وہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کیے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کریں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ لاہور کے دورے کے دوران کپتان نے سب سے پہلے لبرٹی چوک میں کھلاڑیوں کا لہو گرمانے کا فیصلہ کیا۔ وہ لبرٹی چوک پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرنے کیلئے امڈ آئی۔ اس موقع پر عمران خان گاڑی سے باہر آگئے اور کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے۔
Read Next
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021
حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی
23 فروری, 2021