عسکری الیون میں 3 بچوں کے قتل کا معاملہ، ملزمہ انیقہ کی خودکشی کی کوشش

لاہور(میڈیا92نیوز) عسکری الیون میں 3 بچوں کے قتل کا معاملہ، زیرِ حراست ملزمہ بچوں کی ماں انیقہ نے خودکشی کی کوشش کر ڈالی۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ نے دورانِ حراست 2 بار خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ انیقہ نے گرفتاری کے دوران ایک بار پہلی منزل کی سیڑھیوں سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جبکہ دوسری مرتبہ ملزمہ نے دوپٹے کے ذریعے پھندا لینے کی کوشش کی۔ ایس پی کینٹ نے انیقہ کی حفاظت کے لیے 3 شفٹوں میں لیڈیز کانسٹیبل تعینات کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …