لاہور(میڈیا92نیوز) مناواں میں ٹافیاں کھانے سے بچوں کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیارکرگیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق موت ٹافیاں کھانے سے نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات پوسٹ مارٹم کی روشنی میں ہوں گی ۔ پوسٹ مارٹم کے لیے بچوں کی لاشیں میو ہسپتال منتقل کر دی گئ ہیں
