موٹی توند والے افسران اور اہلکاروں کو آئی جی پنجاب نے نیا حکم جاری کردیا

لاہور( میڈیا92نیوز) آپے سے باہر پیٹ۔موٹی توند اور پولیس کی وردی اچھا نہیں لگتا۔اہلکار دو ہفتوں کے اندر خود کو فٹ کریں۔آئی جی پنجاب نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ورزش کرو،کم کھاو¿، دوڑ لگاو¿ ،کچھ بھی کرو۔موٹی توند،بڑھا ہوا پیٹ، اب نہیں۔ پنجاب پولیس کے موٹی توند والے افسران اور اہلکاروں کے لیے آئی جی پنجاب عارف نواز نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ آئی جی پنجاب نے پنجاب کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کر د یا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اہلکار ورزش ، دوڑ لگا کر اپنے بڑھے پیٹ کو چھو ٹا کریں۔ متعلقہ اضلاع کے ڈی ایس پیز ہیڈ کواٹرز۔ ماتحت افسران اور اہلکاروں کا فٹنس ٹیسٹ لیں۔ اس سے پہلے بھی سابق آئی جی حبیب الرحمن نے ماتحت افسران اور اہلکاروں کو توند چھو ٹی کرنے حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …