لاہور (میڈیا92 نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار شاہد شفیق کی درخواست مستردکر دی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ملزم کی نیب کے خلاف دی جانے والی درخواست رد کر دی ہے۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں گرفتار شاہد شفیق کی جانب سے نیب کے قوانین 1999 کو چیلنج کیا گیا تھا۔ اور یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے جن قوانین کے تحت انہیں گرفتار کیا وہ رولز پہلے ہی ختم ہو چکے ہیں۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد شاہد شفیق کی نیب کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
