لاہور:(کرائم رپورٹر میڈیا92نیوز)مسلم لیگ (ن)کی سابق رکن صوبائی اسمبلی یاسمین خان اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق یاسمین خان لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تنہا رہائش پذیر تھیں، جن کی موت کی اطلاع پڑوسیوں نے دی۔
پولیس کے مطابق لاش 5 سے 6 روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔
پولیس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ سابق ایم پی اے کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی۔
یاسیمن خان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش شروع کردی۔
یاسمین خان نے 2004 میں لاہور کے حلیم انسٹی ٹیوٹ سے گریجویشن کی، وہ 2008 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔