اجتماعی شادیوں کا مقصد اللہ اوررسول کی رضا ہے تمام امت مسلمہ سے اپیل ہے کہ مجبور، بے بس ماں باپ کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں، پیر سید ظفر احمد شاہ قادری جماعتی بھکھی شریف

لاہور(میڈیا92نیوز )سالانہ عرس مبارک 21 مارچ 2018 پیرطریقت رہبرشریعت پیر سید ظفر احمد شاہ رحمتہ اللہ قادری جماعتی کے موقع پر سکیم رداے زہر اسلام اللہ علیہا کے تحت بچیوں کی رخصتی کی جا رہی ہے۔ اجتماعی 63 شادیاں کروائی گئی ہیں۔ اس موقع پر پیرطریقت رہبرشریعت صاحبزادہ الحاج الحافظ ابوسالار پیر سید شاہ شہزاد ظفر قادری جماعتی صاحب زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ جماعتیہ ڈیرہ پیر سید ظفر احمد شاہ رحمتہ اللہ علیہ قادری جماعتی صاحب بھکھی شریف ضلع شیخوپورہ نے بتایا کہ ہر سال غریب اور متوسط طبقے کی بچیوں کی اجتماعی شادیاں کروائی جاتی ہیں جس کا مقصد اللہ اور رسول کی رضا ہے اور اس موقع پر بچیوں کو جہیز گھریلو برتن و مکمل ساز سامان بھی دیا جاتا ھے۔ یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے جاری وساری ھے جس میں اللہ تعالی کی پاک ذات کی بابرکت سے اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ میری تمام اُمت مسلم اور صاحب حیثیت افراد سے اپیل ہے کہ مجبور اور بے بس ایسے ماں باپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے جائیں عورتوں کو عزت کامقام دینا اور ±ان کے حقوق پورے کرنا چاہیے وہ بیٹی ہو چاہے وہ ماں ہو چاہے وہ بہن ہو یا بیوی ہو یہ ہمارے نبی کا بھی فرمان ہے اور ±ان کی ہدایت اور بتائے ہوئے راستہ ہے جس پر چلنے کی اللہ پاک سب کو توفیق عطا کریں۔ بھکھی میں ھونے والی اس اجتماعی شادی کی تقریب میں مقامی سیاسیی سماجی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی جبکہ اس پرتقریب کو دیکھنے کیلے دور دارز سے گاﺅں کے مقامی افراد بھی پہنچیں۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب انتظامات کو سنبھالنے میں محمد افضال احمد قادری حاجی محمد عبداللہ قادری، سید شاہ نواز شہزاد سید سالار حیدر شاہ عدنان علی میاں محمد جمیل حاجی اعجاز الحق بھی متحرک نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …