لاہور(میڈیا92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دوبارہ نوٹس جاری کرکے 17 مئی تک جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ہائیکورٹ میں توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی ، جسٹس شاہد کریم نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے مشترکہ مفادات کونسل کوکالاباغ ڈیم بنانے کی ہدایت کی تھی لیکن وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے عملدرآمدنہیں کیا۔عدالت سے استدعا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو دوبارہ نوٹس کرتے ہوئے 17 مئی تک جواب طلب کر لیا۔
