لاھور نامہ

چڑیا گھر میں ایک ماہ کے دوران تیسرا بنگال ٹائیگر دم توڑ گیا

لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)چڑیا گھر میں ایک مہینے میں میں تیسرا بنگال ٹائیگر دم توڑ گیا جسے 3سال کی عمر میں 2013 ءمیں چڑیا گھر لایا گیا تھا اور وہ بلڈ پیراسائٹ کے مرض میں مبتلا تھا۔وہ 10 دن سے زیر علاج تھا۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق راول نامی چیتا صحت مند ہو رہا تھا اس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ویٹرنری یونیورسٹی بھجوادی گئی۔چیتے کی موت کے بعد ڈی جی وائلڈلائف اینڈ پارکس خالد ایاز خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر کے ویٹرنری ماہرین کا اسی ہفتے سیمینار بلایا جائے اور انکی سفارشات کی روشنی میں چڑیا گھروں میں موجود شیروں اور بگ کیٹس کوبلڈ پیراسائیٹ کے حملے سے بچانے کیلئے مزید مثر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

Back to top button