لاھور نامہ

پی ایس ایل کرکٹ میچ  سیکورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی کے باعث ملزمان کو جیلوں سے عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا

لاہور (میڈیا92نیوز) پی ایس ایل کرکٹ میچ  سیکورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی کے باعث ملزمان کو جیلوں سے عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا اور آج بھی ملزمان کو جیلوں سے عدالتوں میں پیش نہیں  کیا جائے گا۔کچہریوں میں موجود بخشی خانے  بھی بند ہیں۔،  پولیس افسران  نےمیڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ سیکورٹی اہلکار لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مختلف مقامات پر ڈیوٹی پر مامور ہیں جس کے باعث ملزمان کو پیش نہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ملزمان کو پیش نہ کرنے پر گھروں سے آئے سائلین مایوس گھروں کو واپس لوٹنے لگے  اور سائلین کا کہنا تھا کہ ملزمان کو آج دوسرے روز بھی  عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا اور ملزمان کے کیسز میں اگلی تاریخیں دی جا رہی ہیں ہم دور درازسے آئے ہیں اور ادھر آکر معلوم ہوا کہ ملزمان کو پیش نہ کیا گیا ہے اگر ایسے ہی کرنا ہوتا ہے تو ہمیں بھی آگاہ کیا کریں

Back to top button