ضلعی حکومتوں کو 23مارچ کی نئی ڈیڈ لائن،ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے

لاہور(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور محکمہ بلدیات پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کےلئے ڈیڈ لائن میں توسیع، ضلعی حکومتوں کو 23مارچ کی نئی ڈیڈ لائن سکیمیں مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کی بروقت تکمیل نہ ہونے کے پیش نظر محکمہ بلدیات کے اعلیٰ حکام شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ترقیاتی سکیمیں 23مارچ تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ابتدائی طور پر پیکیج مکمل کرنے کےلئے28فروری کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی، محکمہ کے اعدادوشمار کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت صوبہ بھر میں یونین کونسلوں کی سطح پر 8152ءترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، جن میں سے گزشہ روز تک3540سکیمیں ہی مکمل ہوسکی ہے۔ اس کے علاوہ831سکیموں کا 75فیصد، 571سکیموں کا50فیصد اور50سکیموں کا 25فیصد ترقیاتی کام مکمل ہواہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پیکیج کےلئے11ارب83کروڑ10لاکھ روپے مختص کئے، اب تک10ارب 84کروڑ28لاکھ روپے جاری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …