دربار نولکھ ہزاریؒ خستہ حالی کا شکار، عمارت کھنڈر بن گئی

شاہ کوٹ(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)معروف روحانی بزرگ بابا نولکھ ہزاریؒ کا دربار خستہ حالی کا شکار ہونے کے باعث عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی، دربار کی مرمت آخری بار1996ءمیں کی گئی ، محکمہ اوقاف کی بے حسی کی وجہ سے محراب کی چھت میں دراڑیں پڑنے کی وجہ سے اوقاف کے مقامی عملہ کو مجبوراً زائرین کا داخلہ بند کرنا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دربار حضرت بابا نولکھ ہزاری سے محکمہ اوقاف سالانہ ایک کروڑ روپے آمدن حاصل کرتا ہے لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے دربار زمین بوس ہونے کے قریب ہے، دربار کی اندرونی عمارت اور محراب انتہائی بوسیدہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت گرسکتے ہیں جبکہ عقیدت مندوں اور اوقاف کے عملہ کے دوران جھگڑا معمول بن چکا ہے۔ محکمہ اوقاف کے اعلیٰ حکام ہرسال عرس کے موقع پر چند ہزار روپے کا پینٹ کروادیتے ہیں جبکہ عمارت کی خستہ حالی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی، محکمہ اوقاف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دربار بابا نولکھ ہزاریؒ کے متوفی سردار علی رضا، عابد وٹو، استخار راٹھور نے بتایا کہ محکمہ اوقاف دربار سے ہونے والی آمد ن ہڑپ کررہاہے جبکہ عرس پر آنے والوں کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے جاتے۔ اہل علاقہ اور عقیدت مندوں نے کہا کہ اگر ہنگامی بنیادوں پر دربار کی تزئین وآرائش نہ کی گئی تو سڑکوں پر نکل آئیں گے۔واضح رہے کہ حضرت بابا نولکھ ہزاریؒ کا سالانہ عرس 23مارچ کو شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …