ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر پی ایس ایل میچز میں افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

لاہور(میڈیا 92نیوز/سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر پی ایس ایل میچز میں افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں.افسران پی ایس ایل کے دونوں میچز کے موقع پر مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق مین انکلوڑر میں ڈیوٹی دے گے. اے ڈی سی جی راو¿ امتیاز احمد ٹرانسپورٹ کے معاملات کو دیکھیں گے.اے ڈی سی فنانس کیپٹن وقاص راشد پارکنگ کے معاملات دیکھیں گے.اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خرم نیازی کینال روڑ پر امور سر انجام دے گے. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ شاہ میر اقبال نشتر پارک میں موجود ہوں گے.اسسٹنٹ کمشنر محمد انور بریارفیروز پور روڈ، برکت مارکیٹ روڈ اور پنجاب یونیورسٹی پارکنگ کے معاملات دیکھیں گے.اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ ملک راشد نعمت مین بلیوارڈ سے ملحقہ روڈز، لبرٹی پارکنگ پر تعینات ہوں گے.اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد علی اکبر بھنڈر مال روڈ پر معاملات کو دیکھیں گے. اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر محمد خاور بشیر مین گیٹ پی سی بی پر ڈیوٹی دے گے. اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر کوآرڈینیشن) میڈم مدیحہ طاہر شاہ میٹنگز کے معاملات کو دیکھیں گی. امیر علی قذافی اسٹیڈیم کے اندرونی معاملات کو دیکھیں گے.ایس این اے عمر سعید سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کر یں گے. اسسٹنٹ کمشنر پروٹوکول صفدر ورک مین بلیوارڈ سے ملحقہ روڈز، لبرٹی، جام شیریں اور سن فورٹ پارکنگ کے معاملات دیکھیں گے.چودھری غیاث الدین سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ٹرانسپورٹ کو دیکھیں گے. ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس تنویر عباس کنٹرول روم میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے. ڈی ایم او عابد شوکت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارگردکی کو چیک کریں گے. ڈسٹرکٹ آفیسر ایس ڈبلیو سرفراز احمد قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور روٹس پر صفائی کے انتظامات کو مانیٹر کریں گے.سول ڈیفنس آفیسر قاری شیر عالم سول ڈیفنس کے معاملات کو دیکھیں گے. عمران مقبول پبلک ریلیشن آفیسر پروموشن سرگرمیوں کو دیکھیں گے.ڈسٹرکٹ آفیسر فوڈ محمد ایوب تعینات ملازمین کے لئے لنچ باکس کے انتظامات کو دیکھیں گے.چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر یاد اللہ موبائل ہسپتال کے معاملات کو دیکھیں گے.جاوید میاں داد انکلوڑر میں منیر احمد نائب تحصیلدار ماڈل ٹاو¿ن کو تعینات کیا گیا ہے.سعید انکلوڑر میں سب رجسٹرار آصف حسین، امتیاز حسین، حنیف محمد اور ظہیر عباس انکلوڑر میں سب رجسٹرار راوی ٹاو¿ن مرتضٰی ملک، سرفراز نواز انکلوڑر میں سب رجسٹرار اقبال ٹاو¿ن شاہد یعقوب، سعید انکلوڑر میں سب رجسٹرار گلبرگ حق نواز رانجھا، رمیض راجہ انکلوڑر میں سب رجسٹرار سمن آباد سید اقبال شاہ، عبدالقادر انکلوڑر میں جی اے ون عمر طیب، ماجد خان انکلوڑر میں محمد غلام سرور نذر اور انضمام انکلوڑر میں ای اے ایس او ماڈل ٹاو¿ن محمد احمد سید، عبدالقادر انکلوڑر میں ای اے ایس او رو¿ف احمد، فضل محمود انکلوڑر میں سب رجسٹرار نشتر ٹاو¿ن اسد کاظمی اور عمران خان انکلوڑر میں محمد انور ساجد سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس کو تعینات کیا گیا ہے.ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے ڈیوٹی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن /آرڈر بھی جاری کر دیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …