ڈپٹی کمشنر لاھور سمیر احمد سید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاھر فاروق کی ہدایت پرقبضہ سرکاری اراضی واہ گزار کروانے کےلئے آپریشن کا آغاز

لاہور(میڈیا92نیوز )ہربنس پورہ میں وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واہ گزار کروانے کیلے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاھور سمیر احمد سید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاھر فاروق کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر شالیمار علی اکبر بھنڈر، اسد رشید بٹ تحصیلدار اور حلقہ پٹواری آصف حبیب کی نگرانی میں سرکاری اراضی واہ گزار کروانے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔سرکاری اراضی پر کی جانے والی پختہ تعمیرات کو مشینری کے زریعے مسمار کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر مزاحمت کی صورت میں پولیس کی بھاری نفری اور ٹاون انتظامیہ کا عملہ بھی ماجودرہا۔ ذرائع نے آگاہی دی ہے کہ نذیر گارڈن کی بیک سائیڈہربنس پنڈ اور جوڑے پل سے لیکر ریلوے لائنوں کے ار گرد سرکاری اراضی واہ گزار کروائی جائے گی۔ ہربنس پورہ میں صبح 11 بجے آپریشن کا آغاز کیا گیا جو کہ شام 6 بجے تک جاری رہے گا ۔آپریشن کے نتیجے میں50کنال سے زائد اراضی واہ گزار کروا لی گی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …