آلودگی ختم کرنے کےلئے ”درخت لگاﺅآلودگی بگاﺅ“ مہم پر عمل کرنا ہو گا ،چوہدری لقمان ججہ

لاہور(میڈیا 92نیوز)چیف ایگزیکٹو ڈبلیو بی ایم فانڈیشن چوہدری لقمان ججہ نے شجرکاری مہم کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ موسم بہاراں میں حکومت قومی ماحولیاتی پالیسی کا اعلان کرے ۔ملک سے ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے لیے درخت لگاﺅآلودگی بگاﺅ پر عمل کرنا ہو گا ۔ بڑی بڑی فیکٹریاں ، ڈیزل، کٹھارا گاڑیاں ، دن رات موت کادھواں اگل رہی ہیں ، ملک سے درختوں اور جنگلات کا قتل عام جاری ہے۔ مگرکوئی روک تھام کرنے والا نہیں ہے۔ چوہدری لقمان ججہ نے درخت لگاو مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے میں نوجوان نسل بالخصوص طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ نئے پودے لگانے کو لازمی قرار دے اور شجرکاری مہم کے ذریعے انسانی زندگی کی جانب بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کو روکنے میں اپنی ذمہ داری نبھائے۔شجرکاری مہم میں یونیورسٹیوں ، کالجوں سکولوں اور کاشتکاروں سمیت شہریوں کو شامل کیا جائے اور ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات پر بھرپور اگاہی مہم چلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …