لاہور(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) فنکاروں نے ہاﺅسنگ کالونی کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کےلئے دوبارہ درخواست دیدی جس کو پاکستان فلم سنگرز اینڈ آرٹ کی جانب سے سی ایم ہاﺅس میں جمع کروایا گیا ہے جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے فنکاروں کی ہاﺅسنگ کالونی کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا ہے۔ فنکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب جہاں بہت سے ترقیاتی کام کروارہے ہیں وہی ہم فنکاروں کےلئے چھت فراہم کرنے کا بندوست کریں ، گلوکار انور رفیع، ترنم ناز، اورنثار بٹ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے دیرینہ مطالبات کوحل کنے کےلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی اپیل کردی۔
