لاہور(میڈیا92نیوز/سٹاف رپورٹر)مئیرلاہوراورڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت بیوٹیفکیشن آف لاہورکمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا، ماڈل سڑکوں پرواسااور پی ٹی سی ایل کی جانب سے سست روی پر میئرلاہور کا اظہار برہمی، تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق۔میئرلاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید اور ڈپٹی کمشنر سمیراحمد سید کی زیر صدارت ہونے والے بیوٹیفکیشن آف لاہورکمیٹی کے اجلاس میں شہرکی 17ماڈل سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کے لیے شروع کیے گئے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ میئرلاہورکا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں نوسڑکوں کو خوبصورت بنانے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ کمپنی کی طرف سے بہت زیادہ شکایات ہیں کیونکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے تاہم کینال روڈ کی خوبصورتی کے لیے پی ایچ اے کا کردار اہم ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل پی ایچ اےمیاں شکیل احمد، چیف انجینئر ٹیپا مظہرحسین، ایم ڈی لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی سید، میونسپل آفیسر فنانس محمد یوسف، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچرعبد القیوم نیازی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں
حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …