لاہور(وسیم شہزاد/میڈیا92نیوز )بلڈنگ ٹیکس کا اطلاق ، وکلاءلوکل کمیشن شہر بھر میں سراپا احتجاج عملہ سب رجسٹرار نے فیسوں کے حصول پر گرم ہونے والے لوکل کمیشن سے تصادم سے بچاﺅ کےلئے رجسٹریشن برانچیں بند کردی 14روز گزرجانے کے بعد بھی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بلڈنگ ٹیکس وصولی کی بابت بڑھنے والے اس ایشو کوحل نہ کرسکی، شہری پریشان، حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا، میڈیا 92نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں بلڈنگ ٹیکس کے حوالے سے جاری کردہ ٹیکس نے جہاں شہر بھر کے سینکڑوں لوکل کمیشن وکلاءکوسراپا احتجاج بنادیا وہاں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن انتظامیہ کی جانب سے بھی یہ مسئلہ حل نہ ہونے کے باعث14روز سے رجسٹریشن برانچیں بھی بند کردی گئی ہیں ۔ ذرائع نے مزید آگاہی دی ہے کہ عملہ سب رجسٹرار ان ڈیلروں کے کام کرنے میں مصروف ہیں جن کی طرف سے معقول معاوضہ مل رہا ہے باقی تو صاف انکار کردیا جاتا ہے اور کہا جارہا ہے
کہ لوکل کمیشن کےساتھ تصادم کے خطرے کے باعث رجسٹریشن برانچیں بند رکھی ہوئی ہیں جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ضلع کچہری، کینٹ کچہری اور ماڈل ٹاﺅن کچہری موجود رجسٹریشن برانچیں بند دیکھ کر گھنٹوں انتظار میں کھڑے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہوکر14روز سے اس پریکٹس کو دیکھ رہے ہیں۔کامران لاءایسوسی ایٹس نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نئے ٹیکس کی بابت عجیب غریب تماشے لگ رہے ہیں شہری خوار ہورہے ہیں۔ افسران میٹنگ کے نام پر دفاتر سے غائب ہوچکے ہیں، رجسٹری محرر عملہ پیسے لے کر اپنے خاص بندوں کا کام کررہے ہیں ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کوئی اس مسئلے کو حل کروانے پر سنجیدہ نہیں ہے۔جبکہ دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راﺅ امتیاز کا کہنا ہے کہ مسئلہ جلد ہوجائے گا، رجسٹریشن برانچیں کھلی ہیں جہاں وکلاءکی جانب سے مزاحمت ہوئی وہاں مجبوراً برانچیں بند کردی جاتی ہیں تاکہ کوئی جانی ومالی نقصان نہ ہوسکے۔ اس مسئلے کا جلد سدباب ہوجائے گا۔کامران لاءایسوسی ایٹس اور شہریوں نے کہاہے کہ پچھلے 14دنوں سے عوام ذلیل وخوار ہوکر رہ گئے ہیں سائلین دور دراز سے اپنی رجسٹریوں کے حصول کےلئے کچہری تک آتے ہیں لیکن آگے رجسٹریشن برانچیں بند ہونے کی وجہ شہری مایوس ہوکر واپس گھر کو لوٹ جاتے ہیں۔ساتھ ساتھ ہی حکومت کو بھی روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔