لاہور(ظہر الحق /میڈیا92نیوز)آشیانہ ہاﺅسنگ سیکنڈل کے بعد نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب اپنا روز گار سکیم کا پنڈور باکس کھول لیا ہے اور اس سلسلے میں بدعنوانی کے شبے پر اہم ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے ۔ اور پنجاب میں ٹرانسپورٹ اور صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی سے منصوبے کی تمام دستاویزات بھی طلب کرلی ہیں ، ذرائع کے مطابق اس سکیم کے تحت 2014میں17ہزار گاڑیوں کی خریداری بغیرٹینڈر کی گئی تھی ۔ جس پر تحقیقات کی جاری ہیں ۔
