لاہور(کورٹ رپورٹر میڈیا92نیوز)
رہائشی علاقوں سے فیکٹریاں شہر سے باہر منتقل کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ
سے رجوع کر لیا گیا درخواست میں نشنادہی کی گئی ہے کہ رہائشی علاقوں میں
فیکٹریوں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے تفصیلات کے مطابق آئینی
درخواست رانا علم الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گی ہے..درخواست میں چیف
سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی ماحولیات کو فریق بنایا گیا ہے. درخواست میں نشاندہی
کی گئی ہے کہ قانون کے تحت رہائیشی علاقوں میں فیکٹریاں نہیں کھولی جا سکتی.
فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں زہریلا ہوتا ہے،مختلف بیماریاں پھیلتی ہیں.
درخواستگزار کے مطابق فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں جان لیوا ہوتا ہے،اور
فیکٹریوں سے نکلنے والے دھواں سے بہت سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں.
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فیکٹریوں کو رہائیشی علاقوں سے باہر
منتقل کرنے کا حکم دیدیا
