لاہور(وسیم شہزاد/میڈیا92نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نور الامین مینگل کی سربراہی میں ٹیم نے گجومتہ میں بچوں کی اشیاءخوردونوش بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارکر پروڈکشن یونٹ سیل کردیا۔ نمکوبنانے میں چنے کی دال کی جگہ گھوڑوں کو کھلائی جانے والی دال استعمال کی جارہی تھی جبکہ نمکو فرائی کرنے کے لئے پرانا تیل استعمال کیا جارہا تھا۔
فیکٹری سے ہزارں کلو تیار نمکو خام مال، سینکڑوں لیٹر ناقص تیل برآمد کرلیا گیا نور الامین مینگل نے بتایا کہ ناقص تیل سے تیار کردہ اشیاءخوردونوش کا استعمال معدے اور انتڑیوں کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مزید کارروائیوں میں صفائی کے ناقص انتظامات،جالوں اورچوہوں کی موجودگی میں غیر معیاری اجزا کی فروخت پر 2فوڈ پوائنٹ سیل کردئیے گئے جبکہ ناقص انتظامات زائد المعیاد اشیاءکی فروخت اور حشرات کی بھرمار پر 7فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔