لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے سکول سربراہان اور سٹاف کے لئے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جن کے مطابق سکولوں میں اساتذہ کے جینز پہننے اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جن کے مطابق سکولوںمیں اساتذہ کے جینز پہنے اور موبائل فون کے استعمال پر پابندی کردی گئی ہے۔
اس کے ساتھ درجہ چہارم کے ملازمین کےلئے کالے رنگ کا لباس پہننا لازمی ہوگا۔ ہر کمرہ جات کوڑاکرکٹ والی ٹوکری لازمی موجود ہونی چاہیے۔ ٹیچر اپنے ہیڈ کی اجازت کے بغیر کسی اتھارٹی کو خط نہیں لکھ سکیں گے اساتذہ عمرے اور زیارت کےلئے صرف گرمیو ں کی تعطیلات میں جاسکیں گے۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔