مقابلے کے امتحان میں عمر کی حد میں2سال کے اضافے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)پنجاب حکومت نے مقابلے کے امتحان کے امیدواروں کی عمر کی حد میں2سال کے اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مقابلے کے امتحان میں کرنے والوں کے لئے عمر کی حد28سال ہے

، تاہم ضروری ہے کہ مقابلے کے امتحان میں شرکت کے خواہش مند امیدواروں کے لئے عمر کی حد28سال سے بڑھاکر30سا ل کردی جائے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ سمری ایوان وزیراعلیٰ کو موصول ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …