گردہ سکینڈل میں ملوث تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(عدالتی رپورٹرمیڈیا92نیوز)سیشن کورٹ نے گردہ سکینڈل میں ملوث ملزم شاہد محمود سمیت
تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست
ضمانتوں پر 06 مارچ کو وکلاء کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔تفصیلات کے
مطابق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے فیصلہ سنایا۔ملزمان پر گردہ سکینڈل
کے دیگر ملزموں کی معانت کرنے کا الزام ہے۔درخواست گزار ملزمان نے موقف اختیار
کیا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا۔دوران حراست ایف آئی اے
حکام کوئی چیز برآمد نہیں کرسکا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درخواست
ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کیا
تھا۔جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرد

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …