لاہور(کورٹ رپورٹر میڈیا92نیوز)ملک بھر میں اسپیشل افراد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے لاہور ہائیکورٹ
سے رجوع کیا گیا ہے جس میں اسپیشل افراد کیلئے بنیادی سہولیات نہ ہونے کی
نشاندہی کی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق مقامی شہری فاروق رضا نے اے ایس آرائی
ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں بنیادی سہولیات
کی عدم فراہمی کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن
سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے. درخواست میں َزور دیا گیا کہ خصوصی افراد
معاشرے کا اہم حصہ ہیں جبکہ انکے لیے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں..
درخواستگزار کے وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ 70 برس کا عرصہ گزر گیا، لیکن
کوئی موثر قانون سازی نہیں کی گئی.. درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت
خصوصی افراد کے لیے عوامی مقامات پر الگ ٹوائلیٹ بنانے، خصوصی افراد کی لیے
الگ اور مفت سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. درخواست میں یہ بھی
استدعا کی گئی کہ الیکشن کمشن پابند کیا جائے کہ وہ خصوصی افراد کے گھروں
میں ہی ووٹ ڈالنے کرنے کا انتظام کرے
