لاہور(کورٹ رپورٹر میڈیا92نیوز) لاہور ہائیکورٹ ایڈیشنل۔چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول کے خلاف توہین عدالت کی
درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق جسٹس
عائشہ اے ملک نے گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار ٹیچرز آف ڈیف کے پرنسپل یعقوب بٹ کی
درخواست پر سماعت کی جس میں درخواستگزار کو گریڈ انیس میں ترقی نہ دینے کے
اقدام کو چیپنج کیا گیا ہے درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار
کیا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جانب سے میرٹ کے باوجود ترقی نہیں دی جاری وکیل نے
نشاندہی کی کہ عدالت عالیہ سے روجوع کرنے پر بھی درخواستگزار کو ترقی نہیں دی
جارہی جو توہین عدالت کے مترادف ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت 26 جون 2016 کے
حکم عدولی پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توپین عدالت کی کارروائی کی
جائے عدالت نے مزید استدعا کی کہ عدالت ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو حکم دے کہ
درخواستگزار کو عہدے پر ترقی دی جائے عدالت نے درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے جواب طلب کر لیا