سیشن کورٹ میں ایس پی سٹی علی رضا نے سکیورٹی کا اچانک دورہ

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز) سیشن کورٹ میں ایس پی سٹی علی رضا نے سکیورٹی کا اچانک دورہ کیا۔تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں حالیہ قتل کے واقعات کے بعد ایس پی سٹی علی رضا نے سیشن کورٹ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

ایس پی سٹی نے عدالتوں کے باہر بھی سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور سیشن کورٹ کی سکیورٹی انچارج نے ایس پی سٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ایس پی سٹی نے پولیس اہلکاروں کو وکلائ اور سائلین کی جامعہ چیکنگ کے بعد  احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …