سیشن کورٹ : بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)سیشن کورٹ نے بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم ادریس کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے ٹھوس شواہد نہ ہونے پر کیس کا فیصلہ سنایا۔ملزم ادریس کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔

ملزم پر اپنی بیٹی نساءکو قتل کرنے کا الزام تھا۔ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ادریس بے قصور ہے۔پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں نامزدکیا۔عدالت ادریس کو بری کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …