لاہور(ماجد بٹ /میڈیا92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے آلودہ پانی کو صاف کرنے کےلئے لاہور میں4ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کی منصوری دیدی ہے جن سے شہر کا 80فیصد گندا پانی صاف ہوگا اور راوی میں گرایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محمکہ تحفظ ماحولیات نے دریائے راوی میں آلودہ پانی پھینکنے کے مقدمات ٹربیونل کو بھیجے تھے ،دوسری طرف سپریم کورٹ نے بھی ایکشن لیا تھا اب وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شہر کے چار مقامات محمود بوٹی، شادباغ،شاہدرہ اوربابو صابو میں ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کی منظوری دیدی ہے جہاں سے شہر کے 80فیصد آلودہ پانی کو ٹریٹ کرکے دریائے راوی میں پھینکا جائے گا۔اس وقت لاہور شہر میں روزانہ540ملین گیلن آلودہ پانی دریائے راوی میں پھینکا جارہا ہے، پنجاب حکومت نے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی عدالت کو بھی یقین دہانی کرائی تھی چاروں ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب تین سال کے عرصہ میں مکمل ہوگئی۔ وزیراعلیٰ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے اسی ماہ اس کاپی سی ون منظورکرواکر پی اینڈ ڈی سے فنڈز منظورکرائے جائیں اس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات کے ترجمان نے کہا ہے آلودہ پانی دریائے راوی میں پھینکنے کا مسئلہ بہت عرصہ سے چل رہا ہے اور ہم نے اس پر کئی بار ایکشن لیا اب وزیراعلیٰ کی طرف سے خصوصی طور پر اس پر ایکشن لیا گیا اور ٹریٹمنٹ پلانٹس کی منظوری دیدی گئی ہے۔
