لاہور(وسیم شہزاد/میڈیا92نیوز)نیب نے کرپشن کیخلاف عوامی شکور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی سیمینار کا سلسلہ شروع کردیا ، اس حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں میں نوجوانوں اور طلباءوطالبات کو بد عنوانی کے مسئلے پر لیکچرز دیئے جائیں گے
اس سلسلہ میں وحدت روڈ پر واقع نجی تعلیمی ادارے یو نیک کالج میں7مارچ کو سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی تشہیری مہم کے سلسلہ میں شاہراوں پر بینرز اور بورڈ نگز آویزاں کیے گئے ہیں سماجی حلقوں میں اس اقدام کی پذیرائی کی گئی ہے ۔