نیب بڑی مچھلیوں کااحتساب کرے مینڈکوں کا نہیں، کرپشن ثابت ہوئی تو قوم کے سامنے معافی مانگوں گا:راہنما پی ٹٰی آئی عبدالعلیم خان

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ نیب روز بلائے گی تو روز آئوں گا، ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی تو قوم کے سامنے معافی مانگوں گا, انشااللہ ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں پیشی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں 2003 کا حساب کیوں لیا جارہا ہے، نیب نے احتساب کرنا ہے تو بڑی مچھلیوں کا کرے، مینڈکوں کا نہیں۔

عبدالعیم خان نے کہا کہ 5 سال حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے، کبھی کسی ٹھیکیدار سے چائے بھی نہیں پی، جو کاروبار 20 سال پہلے کرتا تھا وہی اب کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی وزیر حلف دے کہ میں نے کرپشن کی ہے۔ یہاں کسی سیکرٹری کو بھی جرات نہیں کہ وزیراعلیٰ کو شامل کیے بغیر کرپشن کرے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …