لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)سیشن کورٹ نے عدالتی بیلف کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گے ملزم عدنان کو دوبارہ تھانہ روای روڑ پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سعید احمد نے شبانہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر بیلف نے ملزم عدنان کو عدالت میں پیش کیا۔تھانہ روای روڑ پولیس کے تفتشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عدنان کے خلاف ڈکیٹی کا مقدمی درج ہے۔ملزم کو باقاعدہ طور پر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتشی نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری قانونی ہے۔دوسری جانب ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا تھا۔عدالت نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزم کو دستاویزات کے مطابق قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔عدالت نے وکلائ کی بحث کے بعد ملزم کو دوبارہ راوی روڑ پولیس کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
