لاہور ہائیکورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹسز جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار شمیم نے قیصر ریاض کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہیون گروپ آف کنٹریکٹر نے لاہور سے فیصل آباد روڈ کی تعمیر کے دوران ناقص مٹریل استعمال کیا تھا۔درخواست گزار کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو کنٹریکٹر کے خلاف درخواست بھی دی گی تھی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود چیف سیکٹری پنجاب کی جانب سے کنٹریکٹر کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گی۔عدالت کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ درخواست گزارنے استدعا کی کہ چیف سیکرٹری کی جانب سے کارروائی کر کے رپورٹ پیش نہیں کی جا رہی ہے۔عدالت چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔عدالت نے وکلائ کی بحث کے بعد چیف سیکٹریری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …