لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ سے شروع

لاہور(سٹی رپورٹر میڈیا 92نیوز)لاہور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحان یکم مارچ سے شروع ہونگے،کسی بھی طالبعلم کو بغیر شناخت داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترجمان لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مطابق رواں سال تقریبا چار لاکھ اسی ہزاربچے امتحان دیں گے۔ ترجمان کے مطابق پہلے روز پانچ مضامین کا پیپر ہوگا، تمام امتحانی سینٹرزمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی جائے گی۔ کسی بھی طالبعلم کو بغیر شناخت داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …