افسران خود کو احتساب کےلئے پیش کرتے ہیں ‘عزت نفس کا خیال رکھا جائے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری

لاہور(شیخ مبشرحسین /میڈیا92نیوز) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول نے چار نکاتی نیا ایجنڈا پیش کر دیا، ہم نے خود کو ہر طرح احتساب کے لئے پیش کرتے ہیں لیکن اس میں عزت نفس کا خیال رکھا جائے . ہم نے بیورویسی کے اندر نومور کی تحریک شروع کی ہے. نومور کا مطلب ہے جو کچھ پہلے ہوتا رہا وہ اب نہیں ہو گا. ہم نے کوئی ہڑتال نہ پہلے کی تھی نہ کریں گے اور نہ کوئی کر سکتا ہے اگر نیب میں کوئی بے گناہ ثابت ہوتا ہے

تو اس کا ازالہ کون کرے گا، ایسا قانون ہونا چائیے کہ نیب گرفتاری کے بعد جس کی عزت نفس مجروح ہوتو اس پر کوئی پنالٹی عائد کی جائے،احد چیمہ کی گرفتاری کے طریقہ کار پر اعتراض تھا،20 فروری تک جو کچھ ہوتا رہا اب ایسا نہیں ہو گا کوئی زبانی احکامات نہیں مانیں جائیں گے،آفسران کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک ایسوسی ایشن بنا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …