SNGPL کا "ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ ویک” کی مناسبت سے ایمرجنسی مشقیں

لاہور(کامرس رپورٹر/میڈیا92نیوز)سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں ” ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ ویک ” کی مناسبت سے ایمرجنسی مشقیں کی گئیں، آگ بجھانے اور بم ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ” ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ ویک ” منایا جا رہا ہے، جس کے تحت تمام ریجنل اور سب دفاتر میں کیمپس لگا کر افسران و ملازمین کو میڈیکل کی سہولتیں فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ایمرجنسی کی حالت میں عمارت کو خالی کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور ریجن میں ایمرجنسی مشقیں کی گئیں جن میں جنرل مینجر ہیلتھ سیفٹی فرخ مجید بالا نے خصوصی شرکت کی۔

ایمرجنسی مشقوں کے دوران آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جبکہ بھگدڑ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دینے کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ عمارت کو خالی کرانے کے لئے ایمرجنسی سائرن بجائے گئے جس کے بعد میں تمام افسران و ملازمین کو اسمبلی ایریا میں جمع کیا گیا تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …