لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)اعلی عدلیہ کے تین ججز آئندہ ماہ ریٹائرڈ ہوجائینگے، سپریم کورٹ کا ایک اور لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز شامل ہیں۔جسٹس دوست محمد19 مارچ، جسٹس عبدالسمیع 16 مارچ اور جسٹس خالد محمود26 مارچ کو ریٹائر ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد 65 سال کی عمر پوری ہونے کے باعث 19 مارچ کو ریٹائرڈ ہونگے انکی ریٹائرمنٹ سے سپریم کورٹ میں ایک آسامی خالی ہوجائیگی۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز بھی 62 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائینگے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان 16 مارچ اور جسٹس خالد محمود ملک 26 مارچ کو ریٹائرڈ ہونگے، دونوں ججز کی ریٹائرمنٹ سے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 13 ہوجائیگی۔