لاہور(اظہر محمود /میڈیا92نیوز)صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک مشینوں کی کمی اورخرابی کے باعث آئی جی پنجاب کی جانب سے 37اضلاع کو950بائیومیٹرک مشینیں فراہم کردی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر آئی جی پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان کی جان سے صوبے بھر کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کریں تاکہ دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔ صوبے بھر کی پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پرکومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کئے جارہے ہیں جس میں بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے لوگوں کی تصدیق کی جاتی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو دی جانے والی متعدد بائیو میٹرک مشینیں خراب ہوچکی ہیں جبکہ ان میں لوگوں کا ڈیٹا درست نہیں آرہا جبکہ متعدد تھانوں کے پاس بائیومیٹرک مشینیں موجو د نہیں ہیں۔ آئی جی پنجاب کے نوٹس میں آنے کے بعد صوبے بھر میں 950بائیومیٹرک نئی مشینیں پی آئی ٹی بی سے لے کر دی جارہی ہیں۔ سپیشل برانچ10، سی ٹی ڈی50، لاہور 103، شیخوپورہ 23، ننکانہ صاحب11،قصور27، گوجرانوالہ40، حافظ آباد،10گجرات، 30،منڈی بہاﺅالدین 11، سیالکوٹ35، نارووال14، راولپنڈی41، اٹک24، جہلم13،چکوال13، سرگودھا 32، خوشاب9، میانوالی29،بھکر16، فیصل آباد50، جھنگ21، ٹوبہ ٹیک سنگھ 11،چنیوٹ11،ملتان41، لودھراں10، خانیوال20، وہاڑی21، ساہیوال21، پاکپتن12، اوکاڑہ23، ڈی جی خان23، راجن پور21، مظفر گڑھ26،لیہ8، بہاولپور29، بہاولنگر24اور رحیم یار خان37کو دی گئی ہیں۔ بائیومیٹرک مشینیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کے علاوہ سی آئی اے کے اہلکاروں کو بھی دی گئی ہیں شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں پر تعینات اہلکار شہر میں داخل ہونے اور شہر سے جانے والے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کرنے کےلئے دی گئی ہیں۔
Read Next
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021
حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی
23 فروری, 2021