ماڈل ٹائون کوآپریٹو سوسائٹی الیکشن کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

لاہور( ماجد بٹ سے)ماڈل ٹائون کوآپریٹو سوسائٹی الیکشن کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، ڈپٹی رجسٹرار فرحت حیات پنوں کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سرکل رجسٹرار جلیل احمد قریشی، اسسٹنٹ رجسٹرار معظم خان، معظم بٹ، فضل احمد رندھاوا نے شرکت کی۔ فرحت حیات پنوں

نے بتایا کہ 104افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔جبکہ وحیدہ خانم خاتون اسسٹنٹ رجسٹرار پولنگ کی نگرانی کریں گے جبکہ جلیل احمد قریشی مرد حضرات کے پولنگ کی نگرانی کریں گے۔ انتظامات کیلئے محکمہ کوآپریٹو پنجاب کے دوسرے اضلاع سے بھی کوآپریٹو خاتون ملازمین کو طلب کیا گیا تمام امیدواروں کی باہمی مشاورت سے

بھی ضابطہ اخلاق تیار کرلیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کے انتظامات کیلئے آج سی سی پی او لاہور سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔ ہفتے کے روز الیکشن پر ڈیوٹی دینے والے سٹاف کی خصوصی ٹریننگ بھی کی جائے گی تاکہ الیکشن میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …