ماڈل ٹاون کچہری انتظامیہ کی نااہلی، واک تھرو گیٹ کچرے کی نظر

لاہور (کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز) ماڈل ٹاون کچہری انتظامیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی۔2 خراب واک تھرو گیٹ 6 ماہ گزرنے کے باوجود مال خانہ نہ بھجوائے جا سکے ۔لاکھوں روپے مالیت کے واک تھرو گیٹ کچرے میں پڑے رہے ۔ایک خراب واک تھرو گیٹ کچرے کی نظر اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا اور دوسرا کچہری کے دروازے میں دیوار کے ساتھ پڑا ہے۔قانونی ماہر منیر احمد بھٹی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے کہا کہ خراب مال باقاعدہ طور پر مال خانہ جمع کرایا جاتا ہے اور واک تھرو گیٹ واپس مال خانہ بھیجنے کے لئے باقاعدہ ایس او پی ہوتی ہے لیکن ماڈل ٹاون کچہری انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ایک گیٹ کچرے کی نظر ہو گیا اور دوسرا بھی پھینک دیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …