حکومت صوبہ بھر میں لوگوں کو بہترین ماحول اور معیار زندگی فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے ،محمد منشاءاللہ بٹ

لاہور(رپورٹ وسیم انور/میڈیا 92نیوز) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں میں دبئی طرز گارڈنز کو30کروڑ10لاکھ روپے کی لاگت سے پھولوں کا گہوارہ اور بہترین تفریح گاہ بنانے کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائےگی۔ وزیراعلی شہبازشریف صوبہ پنجاب کو دیگر صوبوں کےلئے رول ماڈل بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں دبئی گارڈن کی طرز پر جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ پارک کا رقبہ تقریباً2تا3ایکڑ پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صوبہ بھر میں لوگوں کو بہترین ماحول اور معیار زندگی فراہم کرنے کو اپنی اولین ترجیحات بنائے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور تمام ڈی جی پی ایچ اے دبئی گارڈن طرز پر پارک بنانے کے سلسلے میں جگہ اور لاگت کا تعین کرکے رپورٹ حکومت کو پیش کرینگے ۔ محمد منشاءاللہ بٹ نے کہا کہ تمام بلدیاتی افسران کو پابند کردیا گیا ہے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ءمیونسپل سروسز پر فوری طورپر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام فلٹریشن پلانٹس کو چیکنگ کریں اورجہاں کہیں اس بارے شکایت پائی جائے کو فوری دور کرکے رپورٹ ارسال کی جائے اور ضرورت کے مطابق فلٹرز کوبھی تبدیل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …