پاکستان میں انسانی حقوق کی عظیم علمبردار ، ممتاز قانون دان اور پریس کلب کی اعزازی ممبر محترمہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (میڈیا 92 نیوز ) ایمرا کے صدر ہشام یوسف ،نائب صدر اعجاز وسیم باکھری ، سیکرٹری آصف بٹ جوائنٹ سیکرٹری ارشد چودھری،خزانچی سید معظم الدین ،انفارمیشن سیکرٹری رانا اقبال اور ایمرا کے ممبران گورننگ باڈی نے پاکستان میں انسانی حقوق کی علمبردار،ممتاز قانون دان اور پریس کلب کی اعزازی ممبر محترمہ عاصمہ جہانگیر کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ

عاصمہ جہانگیر کی اچانک موت سے پاکستان کے اندر جمہوریت پسند اور آزادی صحافت پر یقین رکھنے والی قوتوں کو صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے تمام عمر ڈکٹیٹر شپ کے خلاف جدوجہد میں گزاری اور ملک کے اندر جواتین، بچوں اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کیلئے طویل جنگ لڑی، انکی اس جدو جہد کے نتیجے میں پاکستان کے اندر خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی گئی اور شہری آزادی کیلئے مزید آوازیں بلند ہوتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں عاصمہ جہانگیر آزادی صحافت پر یقین رکھتی تھیں وہیں میڈیا کے ساتھ انکا ایک دیرینہ رشتہ و تعلق تھا اور وہ ہمیشہ لاہور کے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہوتی تھیں۔ انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …