لاہور (عمر خالد /نمائندہ میڈیا 92 نیوز) اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر پٹوار سرکل دھوری میں واقع شاہراہ عام راستہ جات کی 2 کنال اراضی پر کی جانے والی پختہ تعمیرات ریونیو سٹاف نے گرا دیں۔ موقع پر قابض افراد کےخلاف
متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ شاہراہ عام ہو یا سرکاری زمین پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ریونیو سٹاف کو واضح پیغام دے دیا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ تحصیل کینٹ کی حدود میں آنے والے پٹوار سرکل دھوری میں ریونیو سٹاف نے
شاہراہ عام کی 2 کنال اراضی پر پختہ تعمیرات کی کوشش ناکام بنا دی۔ پٹواری حلقہ دھوری آصف حبیب ، قانونگو جمشید علی، ریونیو افسر طارق بیگ نے اسسٹنٹ کمشنرر کینٹ کیپٹن (ر) شاہ میر کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے شاہراہ عام کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش میں
مصروف قابض ادریس مفتی، ممتاز حسین، محمد شکیل کو موقع پر پہنچ کر پختہ تعمیرات کرنے سے روک دیا اور موقع پر کی جانے والی چار دیواری اور دکانیں گرا کر شاہراہ عام کی اراضی واہگزار کروا لی جبکہ
مزاحمت کرنے پرر قابضین کےخلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ کا اندراج بھی کروا دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کیپٹن (ر) شاہ میر کا کہنا تھا کہ شاہراہ عام کی زمین ہو یا سرکاری کسی قبضہ گروپ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ قبضہ کرنے والوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔