نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز) اگر آپ کو دوپہر کے کھانے کے بعد غنودگی محسوس ہو اور آپ کچھ دیر کے لیے سونا چاہتے ہیں تو ایسا ضرورکیجئے کیونکہ دوپہر ایک بجے سے تین بجے کے درمیان نیند کے کئی فوائد سائنسی طور پر ثابت ہوچکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق قیلولے کے فوراً بعد آپ اگلے کئی گھنٹے تک چاق وچوبند رہیں گے اور اس کے دیگر فوائد بھی حاصل وہں گے۔ برازیل، ایران، میکسیکو، کئی عرب ممالک اور یونان وغیرہ میں لوگ دوپہر میں کچھ دیر کے لئے سوتے ہیں۔ چستی کے علاوہ قیلولہ موڈ بھی بہتر کرتا ہے دماغی صحت بڑھاتا ہے اور کم مدت کے حافظے کو بھی بہتر بناتا ہے۔ حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں دوگروہوں پر تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ جو لوگ ہفتے میں چار مرتبہ قیلولہ کرتے ہیں ان کے دماغ میں ہاتھ پیروں کی حرکت قابو کرنے والے’’موٹرنیورونز‘‘ بہتر ہوجاتے ہیں جب کہ قیلولہ نہ کرنے والوں میں ایسے کوئی فوائد نہیں دیکھے گئے۔
Read Next
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021
حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی
23 فروری, 2021