لاہور(ماجد بٹ /نمائندہ میڈیا 92نیوز) پنجاب حکومت نے سیف سٹی پراجیکٹ کے لگائے گئے کیمروں سے سٹی ٹریفک پولیس کی مانیٹرنگ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں آئندہ ڈیوٹی سے غفلت کرنے والے ٹریفک اہلکاروں بارے سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے سی ٹی او کو آگاہ کیا جائے گا جس پر اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یہ اقدام آئے روز آئی جی پنجاب سمیت دیگر پولیس ، سرکاری ،سیاسی شخصیات کے ٹریفک میں پھنسے رہنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہو ر میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سمیت آئے روز ہونے والے احتجاج اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے باعث لاہور شہر میں نقل وحمل کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا جارہا ہے گزشتہ روز آئی جی پنجاب عارف نواز اور لاہور پولس کے اعلیٰ افسران ، سرکاری افسران اور سیاسی شخصیات کو ٹریفک جام کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر اعلیٰ افسران کی جانب سے پنجاب حکومت کو شکایات کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کو سکیورٹی کی صورت حال چیک کرنے کے ساتھ سٹی ٹریفک پولیس اہلکاروں اور افسران کی بھی ڈیوٹیاں چیک کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے جس میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ہم چوکوں اور شاہراہوں خاص طور پر اور نج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے متبادل راستوں اور احتجاج کے باعث متبادل راستے پر کھڑے ٹریفک اہلکاروں کو چیک کیا جائے کہ وہ ڈیوٹی دے رہے ہیںیا سائیڈ پر کھڑے ہیں اور اگر ٹریفک بلاک ہوتی ہے تو سیف سٹی کے ملازمین فوری طور پر سی ٹی او کو ٹریفک کی صورتحال بارے آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے۔جبکہ ڈیوٹی درست نہ کرنے والے اہلکاروں بارے رپورٹ بھی سی ٹی او کو بھجوائیں گے تاکہ وہ ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں۔
Read Next
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021
حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی
23 فروری, 2021