پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی کارروائی،مشہور بریڈ اور فوڈ کمپنی کا سٹاک قبضے میں لےلیا

لاہور(عمر خالد /نمائندہ ایم 92 نیوز) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے شہر میں کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مشہور بریڈ اور فوڈ کمپنی کا سٹاک قبضے میں لے کر فروخت کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی انجینئر خالد صدیق کے خصوصی ٹاسک پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹ لکھپت اور ہربنس پورہ میں بڑی کارروائی کی اور بریڈ کمپنی کو پاکستان سٹینڈرڈز کالو گو غیرقانونی طورپر استعمال کرنے پرتمام تیار سٹاک قبضے میں لے کر کمپنی کو فروخت کرنے سے روک دیا جبکہ دوسری کارروائی میں فوڈز کمپنی کو پاکستان سٹینڈرڈز کالائسنس نہ ہونے پر موقع پر سیل کردیااوریونٹ میں موجود تمام سٹاک جس میں نمک،شہد اورلال مرچ کی بڑی مقدار کو قبضہ میں لے لیا۔ ڈی جی پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی انجینئر خالد صدیق کا کہنا تھا کہ غیر معیاری اور بغیر لائسنس کام کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …