لاہور(رپورٹ:ماجد بٹ،میڈیا92نیوز) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی ان سیپ کشن کی جاری مہم کے دوران11ہسپتالوں کے15آپریشن تھیٹرز میں صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر ہر قسم کی سرجری کی سہولیات معطل کردیں اور 33ہسپتالوں کو فراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز بھی جاری کردئیے۔ ان میں7ہسپتال ایسے بھی ہیں جنہیں میڈیکل فضلات کو ٹھکانے لگانے کے درست انتظامات نہ ہونے پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے دوروز میں رحیم یارخان،فیصل آباد، اوکاڑہ، خانیوال، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، نارووال، جہلم، منڈی بہائوالدین، چنیوٹ، رحیم یارخان، سرگودھا، پاکپتن، سیالکوٹ اورراولپنڈی میں37سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا معائنہ کیا گیا۔ ان میں سے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال عارف والا ، کوٹ مومن، بھاکٹاں والا، ساہیوال،(سرگودھا) کبیروالا اور سرائے عالمگیر کا ایک ایک آپریشن تھیٹر جبکہ بیوال انٹرنیشنل ہسپتال گجر خان کے دو دوآپریشن تھیٹرز میں سرجری روک دی گئی ہے۔ ان ہسپتالوں کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ ان تمام تھیٹرز میں صفائی کے انتظامات معیار کے مطابق یقینی بنائے جائیں اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو لیبارٹری رپورٹ بھجوائی جائے۔ جن سات ہسپتالوں کو میڈیکل فضلاء کو ٹھکانے لگانے کے درست انتظامات نہ ہونے پر بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں بیوال انٹرنیشنل ہسپتال گجرخان، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن، بھاگٹاں والا، ساہیوال(سرگودھا)اور کبیر والا ، نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینسٹری ملتان اور ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزز شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جنوری میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے232سرکاری اور نجی ہسپتالوں کی انسب یکشنز مکمل کی ہیں اور192آپریشن تھیٹرز میں سرجری معطل کرنے کے علاوہ199ہسپتالوں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔
Read Next
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021
حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی
23 فروری, 2021