نجی سکولوںنے میٹرک سالانہ امتحانات کی رول نمبر سلپ کے عوض دو ماہ کی یکمشت فیس مانگ لی

لاہور(رپورٹ:اظہر محمود،میڈیا92نیوز) صوبائی دارالحکومت میں قائم متعدد خود مختار ونجی سکولوںنے میٹرک سالانہ امتحانات کی رول نمبر سلپ کے عوض دو ماہ کی یکمشت فیس مانگ لی۔ انکارکرنے والے امیدواران کو امتحان میں عدم شمولیت کی دھمکی دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام

یکم مارچ سے دسویں جماعت 2018ء کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہورہاہے اس سلسلے میں بورڈز کی جانب سے رول نمبر سلپس رواں ماہ (فروری) کے تیسرے ہفتے میں جاری کردی جائیں گی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض خود مختار نجی سکولز جن میں ڈی پی ایس وغیرہ بھی شامل ہیں کی انتظامیہ نے امیدواران سے رول نمبر سپلس دینے کے عوض ان سے دو ماہ کی یکمشت فیس طلب کرلی ہے۔ وگرنہ ان کو امتحان میں نہ بٹھانے کی دھمکی بھی دی ہے جس سے والدین اور امیدواران میں اضطراب بڑھ گیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ فروری2018ء کے اختتام پر تعلیمی سیشن ختم ہوجائے گا جبکہ یکم مارچ سے نیا تعلیمی سیشن شروع ہورہا ہے اور ہم نے اپنا تعلیمی سیشن

بمعہ فیس ادائیگیاں مکمل کرلیا ہے جس پر کوئی فیس ہمارے ذمہ واجب الا دا نہیں بنتی جبکہ مختلف نجی سکولوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ دو نہیں تو کم ازکم مارچ کے مہینے کی فیس ہر صورت میں امیدوار کو ادا کرناہوگی کیونکہ ہمارے تعلیمی سیشن کے مطابق مارچ کی فیس بنتی ہے تاہم دوسری جانب محکمہ تعلیم کے افسران نے اس کو انٹرفل معاملہ دے کر جان چھوڑ الی ہے۔ واضح رہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈز کی جانب سے تمام خود مختار ونجی رجسٹرڈ سکولوں کے امیدواروں کی رول نمبر سپلس ان کے سربراہان کو ہی ارسال کی جائیں گی ۔امیدواراز خود رول نمبر حاصل نہیں کرسکتا جس کا بھرپور فائدہ نجی سکولز اٹھارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …